سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے جیل جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

سوات سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن فارم پر کرتے ہوئے جیل جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ اگر حکومت تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف سیاسی مقدمات کے اندراج سے باز نہیں آرہی تو حکومت کے اس اقدام کو روکنے کیلئے کارکنوں کو جیل بھرو تحریک شروع کیا جائے گا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اپنے طورپر ایک رجسٹریشن فارم جاری کیا ہے جس میں نام، ولدیت، سکونت، پیشہ، تعلیم، تاریخ پیدائش، حلقہ انتخاب، فون نمبر، پہلے جیل جانے کا تجربہ، جیل کاٹنے کی میعاد، پسندیدہ تھا نہ اور پسندیدہ جیل کے خانے لکھے گئے ہیں۔ مذکورہ فارم کے آخر میں ضروری نوٹ دیا گیا ہے کہ جیل میں موبائل، وائی فائی اور نشے کی 

اپنا تبصرہ بھیجیں