سوات: پیرامیڈکس سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا و طالبات سراپا احتجاج

سوات: پیرامیڈکس سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا و طالبات سراپا احتجاج
(فاروق خان ) تفصیلات کے مطابق سوات پیرامیڈکس سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا و طالبات نے فیکلٹی آف پیرامیڈکل ُخیبر پختونخوا کی جاری کردہ امتحانی نتائج کے خلاف احتجاج کیا۔ طلبا کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں پیرامیڈکس طلبا و طالبات نے امتحانات دیئے تھے لیکن فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائڈ ہیلتھ سائنسز خیبر پختونخوا نے ناقص نتائج جاری کیئے ہیں۔ مظاہرے میں شامل رابعہ بی بی کا کہنا تھا کہ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے اور امتحانات کے نتائج میرٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ آنکھیں بند کرکہ دیئے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت مشکلوں سے ہم فیس جمع کرتے ہیں اور اس طرح کے نتائج آنےسے ان کی دل آزاری ہوتی ہیں۔ اس بارے میں جب دہ سپاٹ ٹائمز نے فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائڈ سائنس کا موقف جاننے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں ملا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فیکلٹی ہمارے مطالبات پر غور کریں اور نتائج پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر پیرامیڈکس کے تمام طلبا و طالبات پشاور میں فیکلٹی آف پیرا میڈیکل کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔