سوات ایک بار پھر نشانے پر، سکول کی ننھے بچوں پر اندھ دھند فائرینگ، ڈرائیور جان بحق، دو بچے شدید زخمی۔

سوات(دی سپاٹ ٹائمز) سوات کی علاقہ گلی باغ میں نا معلوم موٹر سائیکل سوا رمسلح نقاب پوش ملزمان کی سکول وین پر فائرینگ سے ڈرائیور جان بحق، جبکہ دو طلبا شدید زخمی ھو گئے، وین میں باقی بچے شدید زہنی ازیت کا شکار ھو گئے، مقام لوگوں کی مطابق سوات کے علاقے چارباغ کی دی نالج سٹی پبلک سکول وین کو اس اس نشانہ بنایا گیا جس وقت سکول کی گاڑی چارباغ کے مقام گلی باغ روڈ سے گزر رہے تھے، مسلح افراد نے فائر کھول دی جس کے تنیجے میں گاڑی ڈرائیور حسین احمد ولد عنائت الرحمان سکنہ گلی باغ سر پر گولی لگنے سے موقعے پرہی جانبحق ہو گئے، جبکہ دو طلبا شدید زخمی ہوئے، زخمی طلبا کو طبی سہولت کیلئے خوازخیلہ اسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے موٹر سائکل سواروں سے ہیلمٹ اور گرم جیکٹ گر کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، مقامی لوگوں خوف و حراس پھیل گیا، جس کے وجہ سے لوگوں نے سکولوں کا رخ کر دیا اور اپنے بچوں کو سکولوں سے واپس لانے کئلیئے نکل گئے، چارباغ اور خوازخیلہ کی عوام نے روڈ ہر قسم ٹرفیک کیلئے بند کر دیا، مقامی احتجاج کرنے والے مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ بد امنی سے ہم لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئے، کاروبار ٹھپ پڑا ہے، ہر دن نئے نئے واقعات رونما ہورہے ہیں، مقامی منتخب نمائندے مکمل غائب ہیں، ہم جائے تو کہا جائے۔