بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں کس نے کتنی نشستیں حاصل کیں؟

بلوچستان کے 32 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کس نے کتنی نشستیں حاصل کیں، پارٹی پوزیشن سامنے آگئی، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا اب تک ایک ہزار 58 نشستیں حاصل کر لیں۔

سیاسی جماعتوں میں اب تک جمیعت علما اسلام سب سے آگے ہے جس نے ضلع کونسل کی 44، میونسپل کمیٹی کی41 اور میونسپل کارپوریشن کی تیرہ نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

حکمران بلوچستان عوامی پارٹی جے یو آئی سے ہار رہی ہے، اب تک اس نے اکہتر نشستیں حاصل کی ہیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی 39 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں اپ سیٹ کیا ہے اور 26 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

بلوچ قوم پرست جماعتوں میں سابق وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ کی جماعت نیشنل پارٹی سب سے آگے ہے جس نے 26 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اختر مینگل کی بی این پی اب تک صرف 18 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ پی ٹی آئی بلوچستان میں نویں نمبر پر آئی ہے جس نے اب تک صرف دس نشستیں حاصل کی ہیں۔ مسلم لیگ ن چھ نشستوں کے ساتھ گیارھویں نمبر پر ہے۔

بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق میونسپل کمیٹی دکی،وارڈ 4ہزارہ محلہ میں آزاد امیدوار اللّٰہ داد 270 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع مستونگ، یوسی 25 وارڈ5 عمرانی 3 سے آزاد امیدوار عبدالغفور57 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، نوشکی میں یوسی 10 وارڈ1باگک 1،بی اے پی کے پسندخان 102 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق زیارت میں یوسی 10 وارڈ 5 شاہ خوزہ، بی اے پی کے زمان شاہ 162 ووٹ لے کرکامیاب رہے، جبکہ ڈیرہ بگٹی کی یوسی 13 وارڈ 3 تھل پیرکوہ میں جمہوری وطن پارٹی کےرب نواز 192 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے، ڈیرہ بگٹی کی یوسی 11،وارڈ 3 تھل پیر کوہ 1 (مشرق) میں آزاد امیدوار محمد بخش 103 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

غیر سرکاری ، غیر حتمی نتائج کے مطابق واشک ضلع کی یوسی 11 وارڈ5 گروک میں جے یو آئی(ف) کے باران 154 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، میونسپل کمیٹی ڈھاڈر وارڈ6سادات میں آزاد امیدوار یوسف رند 174 ووٹ لیکر کامیاب رہے، میونسپل کمیٹی صحبت پور، وارڈ2ابراہیم بنگلزئی محلہ میں بی اے پی کےفضل الہٰی 141 ووٹ لیکر کامیاب، جبکہ میونسپل کمیٹی خانو زئی کے وارڈ 9سے جے یو آئی(ف) کے خدا داد 36 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی یوسی 10 وارڈ 15تھل پیر کوہ،جے ڈبلیو پی کے عبدالرحمٰن 68 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، صحبت پور، یوسی 8،وارڈ3 دولت خان میں بی اے پی کے زرخان 185 ووٹ لیکر کامیاب رہے، واشک کی یوسی13،وارڈ 22مغربی زواگ میں جے یوآئی(ف) کے محمد اسحاق 155 ووٹ لیکرکامیاب رہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللّٰہ وارڈ 1تحصیل محلہ، پشتونخواہ میپ کے اورنگزیب 243 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، میونسپل کمیٹی تسپ کے وارڈ 1سری قلات 1 میں بی اے پی کے انیس احمد189 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی وارڈ 21 میںبی اے پی کی صغرا 61 ووٹ لیکرکامیاب ہوئیں۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی دکی،وارڈ5کلی ملک جان محمد، آزاد امیدوارکلیم اللّٰہ 312 ووٹ لے کر کامیاب، جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی کے وارڈ11کوہلو بالائی میں جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار محمد طارق 515 ووٹ لیکر کامیاب رہے ، میونسپل کمیٹی سبی کے وارڈ 23مدرسہ انوارچشتیہ 1 میں ن لیگ کےعلی احمد 83 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم سی قلعہ سیف اللّٰہ کے وارڈ 5پرانا اسپتال محلہ میں پشتونخواہ میپ کےحیات اللّٰہ 133 ووٹ لے کر کامیاب رہے، ہرنائی کی یوسی 7وارڈ 6 خوست2 میں پشتونخواہ میپ کے عصمت اللّٰہ 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کیچ کی یوسی 11وارڈ 8 دانوک 1 میں بی اے پی کے محمد یوسف 227 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، خضدارکی یوسی 51 کے وارڈ 6 کوریانگ میں بی اے پی کے الہٰی بخش 50 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک نتائج نشر نہ کرنے کا پابند

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندرموجود افراد ووٹ ڈال سکیں گے، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک نتائج نشر نہ کرنے کا پابند ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ابتدائی غیرحتمی نتائج 6 بجے نشر کرنے کی اجازت ہوگی، ریٹرننگ افسران کے اعلان تک نشر نتائج کو غیرحتمی تصور کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 32اضلاع کے 4ہزار 456شہری اور دیہی وارڈز میں پولنگ ہوئی، انتخابات کے لیے 5ہزار 226پولنگ اسٹیشن، 12ہزار219پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 14ہزار 611 امیدوار میدان میں ہیں، بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 584وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 35لاکھ 52 ہزار 398 ہے۔

خواتین پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ
بلوچستان کے ضلع کوہلو کی میونسپل کمیٹی وارڈ 1 میں خواتین کے لیے مختص کیے گئے پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن میں حالات کشیدہ ہوگئے، جس کے بعد پولیس اور لیویز کے اضافی اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

غرشین برادری کابلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ
موسیٰ خیل کنگری کی یونین کونسل راڑا شم میں غرشین برادر نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

غرشین برادری نے موقف دیا کہ کہ موسیٰ خیل: یونین کونسل ڑارا شم میں حلقہ بندیاں درست نہیں کی گئی۔

راڑا سم پولنگ اسٹیشن پر صرف 12 ووٹ کاسٹ ہوئے
موسیٰ خیل میں راڑا شم کے پولنگ اسٹیشن پر کل 758 ووٹ میں سے12 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

خاران بھرمیں پولنگ کاعمل خوش اسلوبی سے جاری رہا،ڈپٹی کمشنر خاران
ڈپٹی کمشنر خاران کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی رہا۔

بیلٹ پیپرکی بک غائب ہونےکاالزام
پشتونخواہ میپ نے خدرانی و کلی اسپانی پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپرکی بک غائب ہونے کا الزام عائد کردیا۔

پی کے میپ کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر5 پر پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی بیلٹ پیپر کی ایک بک غائب تھی۔

پشتونخواہ میپ کا کہنا تھا کہ جعلی ووٹ حکومتی جماعت کے کارکن کی جیب سے برآمد ہوئے۔

مختلف پولنگ اسٹیشنز اور علاقوں میں فائرنگ کے واقعات
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا ، پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز اور علاقوں میں فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باریلی کےعلاقے میں نامعلوم سمت سےتین راکٹ فائر کیے گئے، راکٹ پولنگ اسٹیشن کےقریب گر کر پھٹ گئے، جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تربت کے علاقے تمپ گوماری میں پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولنگ کا عمل کچھ دیر معطل رہا۔

لیویز کے مطابق چاغی کے یوسی 1 وارڈ نمبر7 میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھا کہ حالات قابو میں ہیں، پولنگ کا عمل جاری رہا، متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی سخت کردی گئی۔

قلات: جوہان کےعلاقے میں سڑک کنارے بم دھماکا
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات میں جوہان کے علاقے میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نوشکی میں یونین کونسل مینگل وارڈ نمبر 4 میں خواتین پولنگ اسٹیشن کے قریب بھی دستی بم حملہ ہوا۔

ایس پی عبدالصبور شاہ کا کہنا تھا کہ دستی بم دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

پنجگور یونین کونسل نمبر 6 نکر کےپولنگ اسٹیشن میں پولنگ ملتوی
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ پنجگور یونین کونسل نمبر6 نکر کے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ملتوی کردی گئی۔

پولنگ بیلٹ پیپر اور دیگر سامان کی عدم ترسیل اور ووٹر لسٹوں میں غلطی کے باعث ملتوی کی گئی۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ یونین کونسل نمبر6 نکرکےپولنگ اسٹیشن میں پولنگ کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں