عید کے اس سیزن میں ریکارڈ سیاح سوات پہنچ گئے.

خیبر پختونخوا ترقی کے جانب گامزن !
لاکھوں سیاحوں نے سوات کا رخ کر لیا ہے، عید کے اس سیزن میں ریکارڈ سیاح سوات پہنچ گئے ہیں-
سیاحوں کے لیے ہوٹلوں میں کمرے کم پڑ گئی ہے، سوات میں اپ جہاں بھی جائے گی تو سیاحوں کی جم غفیر اپ کو نظر ائے گا۔۔
ایک وقت ایسا تھا کہ ملم جبہ، کالام، اور گبین جبہ جانے کے لیے سڑکوں کے خراب صورتحال کی وجہ سے سفر کرنے میں سیاحوں کو دقت ہوتی تھی، ایک گھنٹے کا راستہ 5 سے 6 گھنٹوں میں طے کرنا پڑتاتھا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے جب 2018 میں حلف لیا تو انہوں نے سب سے پہلے کام سوات کے تباہ حال سڑکوں اور عمران خان کی وژن سیاحت کو فروغ کے لیے پوری صوبے میں عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا-
وزیراعلی محمودخان کے آج ان اقدامات کے بدولت نہ صرف کالام، ملم جبہ ،گبین جبہ بلکہ خیبرپختونخوا کے تمام سڑکوں کی بحالی کے لیے اربوں روپے کی فنڈز فراہم کرکے سڑکیں بحال کر دی بلکہ نئے سیاحتی مقامات کے بحالی کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائیں جس کے بدولت اج سوات میں سیاحتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔۔
خیبرپختونخوا سوات موٹروے فیز ون کی طرح اگر فیز ٹو بھی جلد مکمل ہوجائے تو یہ سوات سمیت پوری صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں