مقرر شدہ کرایہ سے زائد وصول کرنے پر بیشتر ڈرائیوروں کو جرمانہ,

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی اصغر سورانی نےٹرانسپورٹ گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے مقرر شدہ کرایہ سے زائد وصول کرنے پر بیشتر ڈرائیوروں کو جرمانہ کرتے ہوئے سواریوں کو زائد وصول شدہ کرایہ واپس کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی خصوصی پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی اصغر سورانی نے گاڑیاں روک کر مسافر حضرات سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا اور ڈرائیور حضرات کو عیدالفطر کے موقع پر ناجائز اور زیادہ کرائے لینے سے سختی سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی. عیدالفطر کے بعد زیادہ کرائے لینے والے ڈرائیورز کی گاڑیاں ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی.
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی نے مختلف دوکانیں چیک کی اور کہا کہ ہر چیز کا سرکار نے نرخ نامہ مقرر کیا ہے۔ لہذا تمام تاجران سرکاری نرخ کے مطابق اشیاء کو فروخت کریں اور خود ساختہ مہنگائی پیدا نہ کریں،گرنفروشی میں بیشتر افراد کو گرفتار کرتے ہوئے موقع پر جرمانہ کر دیا اور سرکاری نرخنامہ اویزاہ کرنے اور اسکے مطابق فروخت کو یقینی بنانے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی.
اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ اویزاہ کرنے اور اسکے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کی۔