اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا ، پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ کا حکم*

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاری ہوئی تو ڈی جی ایف آئی اے ذمہ دار ہوں گے، سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے
ملک مقبول احمد بیوروچیف روز نامہ خبریں چینل فائیو بہاولنگر

اپنا تبصرہ بھیجیں