لاش ایک سال سے مردہ خانے میں، اسپتال انتظامیہ تدفین بھول گئی

کویت میں کورونا کے باعث گزشتہ برس لگائے گئے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران خاتون کے ہاں مردہ بچے کی ولادت ہوئی تھی۔
بچے کے والد کے وکیل کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے والدین سے کورونا پابندیوں کے پیش نظر بچے کی تدفین کی اجازت مانگی تھی۔
تاہم ایک سال بعد والدین پر یہ حقیقت اس وقت آشکار ہوئی جب اسپتال کے عملے کو مردہ خانے کی صفائی کے دوران بچے کی ایک سال پرانی لاش ملی جس پر اسپتال کا عملہ حیران رہ گیا۔
وکیل کا بتانا ہے کہ اس کے بعد ان کے کلائنٹ سے اسپتال انتظامیہ نے کال کرکے پیش آئے واقعے پر معافی مانگی، یہی نہیں اسپتال کے ڈائریکٹر نے بچے کے والد کو چاکلیٹ کا باکس دے کر منانے کی کوشش بھی کی -!!!’
Load/Hide Comments