ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، اربوں روپے کا نقصان

پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ امریکی ڈالر کی قیمت 174 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 175 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 435.28 پوائنٹس گر کر 45644.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.94 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا -!!!’
 

اپنا تبصرہ بھیجیں