توہین مذہب کے معاملہ میں 62 ملوث افراد گرفتار،مذید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقےہ تلمبہ میں گزشتہ ہفتہ والے دن ایک شحض کو مشتعل ہجوم نے توہینِ مذہب کا الزام لگا کر اس پر تشدد کیا جس کے باعث وہ شحض ہلاک کر ہو گیا تھا
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اتوار کو اس واقعے کی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کی جنہوں نے جلد سے جلد اس واقعہ کی تحقیات کرکے نامزد افراد کو پکڑنے کی ہدایات جاری کیں

پولیس نے کاراوئی کرتے ہوئے ابتک اس واقعہ میں ملوث 33 نامزد جب کہ 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور اس میں سنگین جرائم و دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں

اس وقعہ میں ملوث 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں
جبکہ مذید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں