افغان خواتین فٹبال ٹیم کی خاندان کے ہمراہ طورخم آمد

افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی اپنے خاندان کے ہمراہ طورخم پہنچ گئیں، ٹیم کو خاندانوں سمیت سیکیورٹی میں پشاور بھیجا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار کے مطابق افغان خواتین ٹیم طورخم امیگریشن سیکشن میں موجود ہے اور ان کی دستاویزات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

اکبر افتخار نے بتایا کہ اندراج کےبعد افغان ویمن ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

خواتین ٹیم کو لینے کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نمائندہ طورخم پر موجود ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کو خاندانوں سمیت سیکیورٹی میں پشاور بھیجا جائے گا، خواتین ٹیم خاندان سمیت 115 ارکان پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں