طالبان افغانستان کے نئے پرچم اور قومی ترانے کا فیصلہ کریں گے، ذبیح اللہ مجاہد

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کے نئے پرچم اور قومی ترانے کا فیصلہ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ اگلی حکومت افغانستان کے پرچم اور قومی ترانے کے بارے میں فیصلہ کرے گی، طالبان انتظامیہ سرکاری عملے کو تنخواہیں بھی دے گی۔
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم نئی حکومت کی طرف جائیں گے اور ہمارا مقصد پرامن افغانستان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی پنج شیر میں لڑائی اور جنگ سے گریز کریں لیکن ہمیں مزاحمت کرنا پڑی
ترجمان افغان طالبان نے یہ بھی کہا کہ پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،ہم سب مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔
Load/Hide Comments