ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پرایک شخص نے اپنی بیوی سمیت نوجوان کو قتل کردیا۔

دہرے قتل کایہ واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود کہیال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم صدام نے اپنی بیوی مہرین اور نوجوان راج خان کو قتل کیا ہے۔

کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاجبکہ دونوں نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں