سوات میں موسم سرد، بچوں میں موسمی بیماریاں بڑھ گئیں

وادی سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کے بعد بچوں میں نمونیاں کھانسی اور سینے کی بیماریاں بڑھ گئیں۔
سوات کے سب سے بڑے اسپتال سیدو شریف میں آج کل بچوں کے امراض کے وارڈ میں رش لگا ہوا ہے، وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھی تو بچوں میں سینے، کھانسی اور نمونیاں کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ بچوں میں زیادہ تر بچوں کے عمریں 8 سال سے کم ہیں، شدید سردی میں بچوں کو گرم رکھنا ضروری ہے۔
ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ والدین صفائی کا خیال رکھیں، بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس کروائیں، اور انہیں ماں کا دودھ پلائیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد علاقوں میں فروری کی آخر تک بچوں کے جسم کو گرم رکھنا ضروری ہے تاکہ ان کو موسمی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔
Load/Hide Comments