لاہور: مریم نواز کے ریلی نکالنے پر مزید مقدمات درج

ایف آئی آر کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز ریلی نکالی تھی جس پر میاں مجتبیٰ رحمان سمیت 500 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں پر مصری شاہ تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب تھانہ بادامی باغ کے علاقے میں بھی لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ جہانزیب پٹواری بادامی باغ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سعید خان اور سابق کونسلر شہزاد سمیت 150 نامعلوم کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments