افغان امن معاہدے کے بعد طالبان حملوں میں اضافہ

امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے بعد سے اب تک افغانستان میں طالبان حملوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 5 ماہ میں طالبان نے افغانستان میں 5ہزار 943حملے کئے ہیں۔
افغان حکومت کے اعدا د و شمارکے مطابق 5 ماہ میں افغان اور اتحادی فورسز نے طالبان کیخلاف ایک ہزار 569 آپریشن کئے جبکہ طالبان نے اس عرصے میں 5ہزار 943 حملے کئے۔
ان اعداد و شمار سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امن معاہدے کے بعد طالبان کے حملوں میں کمی نہیں آئی بلکہ اور اضافہ ہوا ہے۔
افغانستان میں 20 مارچ سے اب تک طالبان کے حملوں میں کچھ حد تک کمی آئی ہے لیکن تعداد اب بھی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکا طالبان امن معاہدہ فروری میں طے پایا تھا
Load/Hide Comments