وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے ملاقات کی اور کے۔الیکٹرک کے معاملے پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے کے-الیکٹرک سے متعلق معاملات کےحل کے لیے وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنرسندھ کو ہدایت جاری کر دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کے-الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جاسکے۔
ملاقات میں سندھ کی صورتحال خصوصاً کورونا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کورونا سے متعلق وزیراعظم کے وژن اور حکمت عملی کو سراہا ہے۔
Load/Hide Comments