طورخم بارڈر پر درپیش مشکلات، سینیٹ کمیٹی نے نوٹس لے لیا

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سیفران سینیٹرتاج آفریدی نےطورخم بارڈر پر درپیش مشکلات کا نوٹس لےلیا اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو کمیٹی کے فوری اجلاس منعقد کرنے سے متعلق درخواست دیدی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
سینیٹر تاج محمد آفریدی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اجلا س پشاور میں منعقد ہوگا، متعلقہ اداروں سے جواب طلب کیا جائے گا۔ ہزاروں گاڑیاں پاک افغان بارڈر پر کھڑی ہیں، عوام مسائل سے دوچار ہیں۔
Load/Hide Comments