سیکیورٹی ایجنسیوں نے پہلے بتا دیا تھا PSX ہٹ لسٹ پر ہے: سلیمان مہدی

چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلمان مہدی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے پہلے بتا دیا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے، اس معلومات کی وجہ سے سیکیورٹی بہت سخت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسچینج میں ٹریڈنگ معمول پر چل رہی ہے، تمام سرمایہ کار اپنے اپنے کمروں میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کام بالکل معمول پرچل رہا ہے، سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کو گیٹ کے اندر بھی داخل نہیں ہونے دیا۔

سلیمان مہدی نے کہا کہ دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والے پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا اور 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کاکہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی پشت پناہی پر پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں