مرکزی حکومت نے حالیہ بجٹ میں عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے

سوات ; پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے حالیہ پیش کردہ بجٹ کو عوام کے ساتھ مذاق اور مایوس کن قراردیتے ہوئے مستردکردیا اور کہاہے کہ مرکزی حکومت نے حالیہ بجٹ میں عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے جس کے سبب سرکاری ملازمین سمیت عام لوگوں میں بھی مایوسی پھیل گئی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اس قدر بے بس ہے کہ وہ مرکز سے اپنے جائز حقوق بھی نہیں لے سکتی جبکہ دوسری جانب مرکزی اور صوبائی حکومت نے آٹے،چینی اورپٹرول سمیت دیگر اشیاء کا بحران پیدا کرکے رہی سہی کسرپوری کردی ہے جس کے بعد عام آدمی تو کیا متوسط طبقے کا جینا بھی محال ہو چکاہے،انہوں نے کہاکہ حکومت نے قدم قدم پر عوام کو مایوس کردیا ہے اوراس صورتحال کے پیش نظر وہ بہت جلد موجودہ حکومت کیخلاف سڑکوں کا رخ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں