آئندہ سال کے بجٹ کا حجم گزشتہ سال سے 11 فیصد کم

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) وفاقی بجٹ 2020-21 کا حجم گزشتہ مالی سال کے حجم سے 11 فیصد کم ہے.

آئندہ مالی سال آمدن کا تخمینہ 7136 ارب روپے ہے جس میں مجموعی ٹیکس ریونیو 5464 ارب روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔

مجموعی ٹیکس ریونیو میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 4963 ارب روپے، دیگر ٹیکس ریونیو 501 ارب روپے ، نان ٹیکس ریونیو 1109 ارب روپے، گراس ریونیو وصولیاں 6573ارب روپے ، صوبائی شیئر 2874 ارب روپے ہوگا۔

اس طرح آئندہ برس نیٹ ریونیو کی وصولیاں 3700 ارب روپے کی ہونگی ، جبکہ کیپٹل وصولیاں ( نان بنکنگ) 1395 ارب روپے ، نیٹ بیرونی وصولیاں 810 ارب روپے، صوبائی سرپلس تخمینہ 242ا رب روپے، بنکوں سے جو قرضہ لیا جائے گا 889 ارب روپے اور نجکاری کے عمل سے 100ا رب روپے کی آمدن ہوگی۔

آئندہ مالی سال کے اخراجات کا تخمینہ 7136 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں جاری اخراجات کا تخمینہ 6345ا رب روپے لگایا گیا ہے جس میں سود کی ادائیگی کا تخمینہ 2946 ارب روپے ، پنشن 470ارب روپے ،دفاع و سروسز 1289ارب روپے ، گرانٹس منتقلی سے 905 ارب روپے ، سبسڈیز 209 ارب روپے ، حکومتی اخر اجات 476 ارب روپے کا تخمینہ ہے ، ترقیاتی اخراجات میں پی ایس ڈی پی کے لیے 650 ارب روپے ، نیٹ قرضے 72ا رب روپے اور دیگر ترقیاتی اخراجات 70ا رب روپے کے ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں