شناختی کارڈ دکھا کر خریداری کی حد ایک لاکھ کردی، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شناختی کارڈ دکھا کر خریداری کی حد ایک لاکھ روپے کردی جبکہ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس 14 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کردیا گیا۔

ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوادر سے متعلق آرڈیننس فنانس بل کا حصہ بنادیا گیا ہے، بجلی اور گیس سپلائی کے ادارے ڈیٹا شئیر کریں گے، درآمدی سگار پر ایف ای ڈی 65 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی۔

انھوں نے کہا کہ سیمنٹ پر ایف ای ڈی کم کرنے سے قیمت 20 سے 25 روپے کم ہوگی، انکم ٹیکس کے 10 ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیے گئے، ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے والوں کے بچوں کی اسکول فیس پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، آڑھتیوں پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا۔

ترجمان ایف بی آر نے مزید کہا کہ پنشن فنڈ پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا جبکہ کیپٹل گین میں ہولڈنگ پیریڈ 8 سال سے کم کرکے 4 سال کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں