’سنا مکی‘ کورونا کیلئے مفید علاج ہے؟

آج کل سوشل میڈیا خصوصاً سماجی رابطے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ پر یہ خبر بڑی تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ جڑی بوٹی سنا مکی میں کورونا کا علاج موجود ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سنا مکی ایک عام جڑی بوٹی ہے جسے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے لیے تو استعمال کیا جا سکتا ہے مگر یہ بات ابھی ثابت نہیں ہوئی ہے کہ اس کا استعمال جان لیوا پھیپھڑوں کےانفیکشن، عالمی وبا کورونا وائرس میں مفید ہے۔
امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشس ڈزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ یا اس کے علاج میں سنا مکی کے مفید ہونے کے کوئی واضح ثبوت نہیں ملتے مگر اس کے کثرت سے استعمال کے کئی نقصانات ضرور سامنے آئے ہیں ۔
Traditional Asian/Chinese herbs can cause kidney or liver damage.
High concentrations of arsenic, lead, cadmium were found in 61% of herbs. https://t.co/n1R1QJssBw
2/
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
https://www.theguardian.com/australia-news/2017/feb/06/herbal-medicines-can-have-dangerous-side-effects-research-reveals
ڈاکٹر فہیم یونس کا کہنا ہے کہ ’چین اور ایشیا میں روایتی جڑی بوٹیوں میں 61 فیصد آرسینک، سیسا (لیڈ) ، کیڈمیئم ، پایا جاتا ہے جبکہ ان جڑی بوٹیوں کا استعمال گردے اور جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔‘
Vitamins are helpful if you’re deficient. But taking them blindly, risks overdose
Overdose of Vit B/C can cause nerve/liver damage
Overdose of Vit A/D/E/K can cause nausea, irregular heart beat, stroke
How’d you know when its excessive?
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
Vitamins are helpful if you’re deficient. But taking them blindly, risks overdose
Overdose of Vit B/C can cause nerve/liver damage
Overdose of Vit A/D/E/K can cause nausea, irregular heart beat, stroke
How’d you know when its excessive?
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
ڈاکٹر فہیم یونس کے مطابق کورونا وبا سے بچنے کے لیے وٹامنز کا استعمال مفید ہے وہ بھی اگر آپ میں وٹامنز کی کمی ہو تو، وٹامنز کی زیادتی کی صورت میں بھی طبعیت خراب ہو سکتی ہے ، وٹامن سی کی زیادتی اعصاب یا جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ وٹامن اے ، ڈی ای کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی صحت خراب، متلی ، اور دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے ۔‘
اسی طرح زنک کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی صورت میں متلی ، اُلٹیاں ، پیٹ درد اور قوت مدافعت کمزور ہو سکتی ہے جبکہ ہڈیوں کے بھی کمزور ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔
ڈاکٹر فہیم یونس نے سنا مکی سے متعلق کہا ہے کہ سنا مکی کا زیادہ استعمال بھی نہایت خطرناک ثابت ہوتا ہے، اس کے استعمال سے پیٹ درد ، ڈائریا ، متلی، الیکٹرولائٹ کا غیر متوازن ہو جانا شامل ہے ۔
Summary:
If you’re deficient in a nutrient, take it
Blind/excessive use may cause:
Medical side effects
Waste of money/energy
False sense of security
Sustainability issues
DistractionInstead FOCUS on what works and SUSTAIN it:
6ft dist./avoid crowds
Handwashing
MaskEnd/
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
دوسری جانب اومیگا تھری کا استعمال ، آم ، ہرے پتے والی سبزیوں وغیرہ سے متعلق بھی کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ ان کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط یا کووڈ 19 سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔
ڈاکٹر فہیم کی جانب سے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں سوشل میڈیا پر سنا مکی کو کورونا وائرس کا علاج بتائے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس بات پرزور دیا گیا کہ اگر کوئی غذائیت کی کمی کا شکار ہے تو اس وبا کے دوران وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے غذائیت سے بھر پور غذا کا استعمال کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال پیسوں اور وقت کا ضیاع ہے ، اس کے نتیجے میں آ پ کو صحت سے متعلق مشکلات لا حق ہو سکتی ہیں، واٹس ایپ گروپ کی ویڈیوز اور جعلی خبروں پر کان دھرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر اکتیار کرتے ہوئے مجمع میں جانے سے گریز کریں، 6 فُٹ کا فاصلہ رکھیں ، بار بار ہاتھ دھوئیں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں ۔
دوسری جانب اس وبا کے دوران کراچی کے آئسولیشن وارڈ میں فرائض انجام دینے والی ایک ینگ ڈاکٹر کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سنا مکی کا استعمال کورونا وائرس کے لیے مفید نہیں ہے ۔
PLEASE don’t use Sana Makki in hopes to “flush” the corona out of your body. COVID is respiratory, no amount of herbal medication will flush a virus that lives in your lungs. It may precipitate severe diarrhea which could cause a drop in BP and be quite fatal. #COVID19Pakistan
— Baakh (@bnusrat) May 28, 2020
مقامی ڈاکٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنا مکی پیٹ کی بیماریوں میں استعمال کی جا سکتی ہے مگر اس کا استعما ل پھیپھڑوں کے انفیکشن میں معاون نہیں ہے ، سنا مکی گیسٹرو انٹیسٹائنل ہربل دوا ہے ، اس کے استعمال سے متلی اور ڈائریا ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر کی سطح گر سکتی ہے جو کہ صحت کے لیے مہلک ہے
Sanna maki is senna leaves which is a known laxative. People claiming recoveries are probably just fighting it off with their own natural immunity. A respiratory virus can’t be cured by a gastrointestinal medication.
— Baakh (@bnusrat) May 28, 2020
طبی ماہر کے مطابق بہت سے لوگ سنا مکی کو کورونا کا علاج قرار دے رہے ہیں ، کورونا مریضوں کا صحت یاب ہونا اُن کے قوت مدافعت کے مضبوط ہونے پر انحصار کرتا ہے ، سنا مکی پھیپھڑوں میں موجود وائرس کے علاج کا سبب نہیں بن سکتی۔