وزیرِاعظم کی زیرصدارت بجٹ متعلق اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِصدارت وفاقی بجٹ سے متعلق اجلاس شروع ہو گیا۔

مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاشی ٹیم بجٹ اہداف، بیرونی و اندرونی قرضوں پر اجلاس میں وزیرِ اعظم اور کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں بجٹ 21-2020ء کے بنیادی خد و خال اور ملکی انڈسٹریز کو ریلیف فراہم کرنے پر مشاورت ہوگی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں جاری اجلاس میں وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں اور ریگولر بجٹ پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم شرکائے اجلاس سے سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت اہداف پر بات چیت بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں