خیبرپختونخوا، 49 اسپتالوں کو حفاظتی سامان کی 7ویں کھیپ فراہم کر دی گئی

خیبرپختونخوا میں 49 اسپتالوں کو عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کی 7 ویں کھیپ فراہم کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق سامان میں این 95 ماسک، سرجیکل فیس ماسک، حفاظتی سوٹس اور گاونز شامل ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ حفاظتی سامان کی تقسیم این ڈی ایم اے کے طر یقہ کار کےمطابق کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3000 فیس ماسک اور 1500حفاظتی کٹس ریسکیو 1122کو بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 1 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 561 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں