آٹے بحران اور فلور ملوں کیلے گندم کوٹہ کی کمی کو موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ناکامی ہیں،

مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے سوات میں آٹے بحران اور فلور ملوں کیلے گندم کوٹہ کی کمی کو موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ناکامی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں لوگ دیگر کام کاج چھوڑکر آٹے کی تلاش میں سرگرداں پھرتے نظرآرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گندم کوٹہ کی کمی سے آٹے کا بحران پیداہونے کا خدشہ ہے جبکہ اس کے نرخوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے جو ایک قابل افسوس امر اورحکومت کیلے شرم کا مقام ہے ۔انہوں نے کہاکہ دوسری جانب سوات اور پورے صوبے میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز بھی حکومت کی لاپرواہی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔مرکز اور صوبے میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے مگر اس کے باوجود بھی وہ عوامی مسائل کے حل اورانہیں سہولیات کی فراہمی میں مکمل طورپر ناکام نظرآرہی ہے اوراگر یہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو عوام جلدحکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں