ایس آئی یو ٹی کو جے ایس بینک کا 10 ملین کا عطیہ

جے ایس بینک، مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو 10 ملین سے زیادہ کا عطیہ کیا ہے، جس سے ایس آئی یو ٹی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سامان خریدے گا۔
چیک جے ایس بینک کے ڈپٹی سی ای او کامران جعفر نے ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹر ظفر حسین اور دیگر ٹیم ممبران کے حوالے کیا۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جے ایس بینک، مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن اور شراکت داروں نے ایس آئی یو ٹی کو دس ملین سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔
اس عطیے کی مدد سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ذاتی حفاظتی سامان، ٹیسٹنگ اور لیب آلات اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے سامان خریدے گا۔
کامران جعفر کا کہنا تھا کہ بحیثیت ادارہ اور پاکستانی ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی اور اُن کی ٹیم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔