وزیر اعلیٰ کے پی کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، جس میں بازاروں میں زیادہ رش اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا گیا۔

اجلاس میں سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اجلاس میں متعلقہ تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز سے فوری مذاکرات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مذاکرت کے بعد بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو کھولنے کے بارے میں امور پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی، مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے شرکت کی۔

کور کمانڈر پشاور اور چیف سیکریٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز، آئی جی پی ثناءاللّٰہ عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا فیصلہ کیاگیا، مذاکرات میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور کرایوں کے تعین سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں