بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 مئی تک توسیع

حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 مئی توسیع کردی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف سول ایوی ایشن نے 16 مئی (بروز ہفتہ) سے اندرون ملک 5 شہروں کے درمیان پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اندرون ملک پروازیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور کے درمیان اڑان بھریں گی۔
پہلے کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کےلیے ہفتہ وار 369 پروازیں چلائی جاتی تھیں لیکن کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اب صرف 68 پروازیں اڑان بھریں گی۔
دارالحکومت اسلام آباد جہاں سے 228 پروازیں ہفتے میں اڑتی تھیں اب صرف32 کو اجازت ہوگی۔
سول ایوی ایشن کے مطابق لاہور سے 32، پشاور سے 4 اور کوئٹہ سے 6 پروازیں چلائی جا ئیں گی، یہ پروازیں اب ہفتہ میں ایک دن چھوڑ کرچلائی جائینگی۔