لاک ڈاؤن سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، سروے

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں گھر کی بنیادی ضروریات اور کھانے پینے کی اشیا میں کمی کے سوال پر 23 فیصد نے ہاں اور 77 فیصد نے نہیں میں جواب دیا۔
سروے کے جواب میں 20 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے دوستوں یا رشتہ داروں سے مدد مانگی ہے۔
دوسری جانب 80 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی سے مدد نہیں مانگی۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں ملک بھر سے 1500 افراد نے رائے دی۔
Load/Hide Comments