حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے گائنی وارڈ کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ گائنی وارڈ کی 2 ڈاکٹرز، 2 مڈوائف اور کلاس 4 کے رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی طبی عملے اور اسپتال کے دیگر اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز سامنے آنے پر گائنی وارڈ میں اسپرے کیا گیا۔

کے پی: کورونا سے مزید 9 افراد کا انتقال، تعداد 203 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 203 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3712 ہے جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 203 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 64 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 939 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1ہزار471 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 125 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ شہر میں کورونا وائرس سے 78 مریض صحت یاب ہوئے اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں