وزیراعظم کا ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی ) سمیت اہم ملاقاتیں کی۔
وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان نے آج لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور چئیرمین حبیب بینک سلطان علی الانہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پرائم منسٹر کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سےقبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف نے عمران خان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں معید یوسف نے انہیں بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پرائم منسٹر نے وفاقی وزیر علی زیدی اور چیئرمین حبیب بینک سلطان علی الانہ سے بھی ملاقات کی۔
اس دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال، بندرگاہوں اور دیگر معاملات کے حوالے سے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔
سلطان علی الانہ نے حکومت کی جانب سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکیج دینے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔