قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا جائے گا،حکومت نے سمری منظور کر لی

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی سفارش پر وفاقی حکومت نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، جس کے بعداب قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کی وزارت مذہبی امور کی سمری منظور کرلی ہے ۔
کچھ روز قبل قادیانیوں کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقلیتی کمیشن میں اقلیت کے طور پر شامل کرنے کی سمری پیش کی گئی تھی، تاہم اب عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد وزارت مذہبی امور نے آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کی سمری پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کا وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی سمری میں کہنا تھا کہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ یہ ایک بہت ہی حساس معاملہ ہے اور اس سے لوگوں کے مذہبی جذبات وابستہ ہیں، لہذا اس سمری کو منظور کرتے ہوئے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کی منظوری دی جائے۔