خیبرپختونخواہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 180 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں عالمی وباء سے مرنے والوں کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 222 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کے پی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3129 ہوگئی ہے۔

کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 83 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں اب تک کورونا کے 811 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں