‘ٹام اینڈ جیری’ کے ہدایت کار 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ٹام اینڈ جیری’ بچوں کے پسندیدہ اور دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے کارٹون کے ہدایت کار جین ڈچ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسکر یافتہ اینی میٹر اِلسٹریٹر، فلمساز اور ہدایت کار جین ڈچ نے معروف کارٹون ‘ٹام اینڈ جیری’ اور ‘پوپائے دی سیلر مین’ کی ہدایت کاری کی تھی۔

یاد رہے کہ 1960 میں جین ڈچ کی فلم ‘منرو’ کو بہترین اینی میٹڈ فلم کے لیے آسکر ایواڈ سے نوازا گیا تھا ۔

‘ٹام اینڈ جیری’ کے 13 قسطوں کی ہدایت کاری جین ڈچ نے کی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ‘پوپائے دی سیلر مین’ کی بھی چند قسطوں کی ہدایت کاری کی تھی۔

واضح رہے کہ جین ڈچ کو 2004 میں ‘دی ونسر میک کے ایوارڈ’ بھی دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں