لاک ڈاؤن کی مدت میں 5 مئی تک توسیع

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں جاری لاک ڈاون میں 5 مئی تک توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاون میں توسیع کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
لاک ڈاون سے مستثنی تمام دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کی ایس او پی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ایک وقت پر 3 سے زائد خریداروں کو دکان میں نہیں رکھا جائے گا جبکہ دکان مالک ماسک, سینیٹائزر اور دکان میں خریداروں کے لئے ہینڈ واش بیسن رکھنے کا پابند ہوگا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں لاک ڈاون کا سلسلہ آج 29 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔
Load/Hide Comments