افغانستان،سیکیورٹی فورسز پرحملے،28 اہلکارہلاک

افغانستان کےصوبوں بلخ اورتخارمیں جنگجوؤں نےسییکورٹی چیک پوسٹوں پرحملوں میں مجموعی طورپر28 اہلکارہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیاکےمطابق طالبان جنگجوؤں کےسیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملےکاپہلا واقعہ صوبے بلخ میں پیش آیاجہاں 9 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حملے کی زد میں راہگیر بھی آگئے۔

دوسراحملہ صوبے تخارمیں ہوا،جنگجوؤں کےحملے میں 19 اہلکارہلاک ہوگئےاور 5 زخمی ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں طالبان کمانڈرمولوی سیف الدین سمیت 3 جنگجوؤں کےمارے جانے کا دعویٰ کیاجارہا ہے۔

صوبائی پولیس کےترجمان عبدالخلیل آسرنےبتایا کہ درجنوں طالبان نے گزشتہ شب صوبہ تخارکےضلع خوجہ غرمیں پر قبضہ کرنےکی کوشش میں ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشن اورقریبی ملٹری کیمپ پرحملہ کر دیا جس کےنتیجے میں 18 پولیس اہلکارجاں بحق اور 3 زخمی ہو گئےجس پرسکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان بھی مارے گئے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے دونوں حملوں پرکسی قسم کاتبصرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں طالبان کمانڈرکی ہلاکت کی تصدیق یاتردید کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ صوبے تخارمیں گزشتہ ایک ماہ کےدوران مختلف حملوں میں 45 سیکیورٹی اہلکارہوئے ہیں جس کے بعد صوبےکی انتظامیہ نےحساس اضلاع میں کم نفری کی تعیناتی پروفاق سے احتجاج بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں