متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

پی آئی اے کی 3 اور غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی 3 پروازوں کے ذریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچےجبکہ شارجہ سے غیر ملکی ایئر لائن 200 سے زائد مسافروں کو لے کر ملتان پہنچی۔
ذرائع کے مطابق دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز 250 مسافروں کو پشاور لائی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔
Load/Hide Comments