کورونا کیخلاف جنگ میں امریکا پاکستان کی مدد کرنے کو آگیا

امریکا نے کوویڈ 19 وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 80 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، مل کر اس مہلک مرض کا خاتمہ اور اپنے عوام کی جان بچا سکتے ہیں

پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کوویڈ 19 وباء سے نمٹنے کے لئے 80 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ افراد کی صحتیابی کیلئے امریکہ پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ 30 لاکھ امریکی ڈالرز سے تین موبائل لیبارٹریاں فراہم کرے گا تاکہ متاثرہ علاقوں میں پاکستانیوں کا ٹسٹ, تشخیص اور علاج ممکن بنا کر کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان مین ہائی ٹیک ایمرجنسی سینٹرز کے قیام کے لیے فنڈنگ مہیا کی جائے گی جن پر 10 لاکھ ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔

امریکا میں دورانِ سفر کس چیز کا مسافروں کے پاس ہونا ضروری قرار؟

پال جونز کا کہنا تھا کہ امریکی ناظم الامور پاول جونز کا مزید کہنا تھا 20 لاکھ ڈالر کی رقم کمیونٹی ہیلتھ کئیر ورکرز کی ٹریننگ پر استعمال ہو گی جبکہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے کیمپس کیلئے 24 لاکھ ڈالر رقم اقوام متحدہ برائے مہاجرین کمیشن کے ذریعے دی جائے گی۔

پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون کا نیا باب ہے ،گذشتہ بیس سالوں میں 1 اعشاریہ 1 بلین ڈالر سے زائد شعبہء صحت میں تعاون رہا ہے جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں 18 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کا تعاون رہا ہے،ہم مل کر اس مہلک مرض کا خاتمہ اور اپنے عوام کی جان بچا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں