طالبان نے افغان حکومت کے 20 سیکیورٹی اہلکار رہا کردیئے

طالبان نے افغان حکومت کے مزید 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کے مطابق طالبان نے صوبے لغمان میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کیا، طالبان نے پچھلے ہفتے بھی 20 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کیا تھا۔

افغان حکومت بھی اب تک طالبان کے 200 قیدی رہا کر چکی ہے۔

29 فروری کو ہونے والے طالبان امریکا امن معاہدے میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ بھی طے ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں