رمضان سے متعلق متفقہ پالیسی کے لیے اجلاس آج ہوگا

ماہِ صِیام میں مسجدوں میں اجتماعات، تراویح اور اعتکاف سے متعلق متفقہ پالیسی کی کوشش کے حوالے سے صدر عارف علوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو علماء کی مشاورت سے ماہ مبارک کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔

صدر مملکت عارف علوی کے رابطہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ رمضان المبارک کے معاملے پر علما کی 12 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں