اشیائے خوردونوش پر گہری نظر رکھی جائے، کسی چیز کی کمی نہیں ہونی چاہئے، عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورتحال خصوصاً ماہ رمضان کے پیش نظر گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ بر وقت فیصلے لیے جا سکیں اور ملک کے کسی حصے میں خوراک کی کمی درپیش نہ ہو۔ان خیالا ت انہوں نے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام سے ملا قات کے دوران کیا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت اسمگلنگ خصوصاً گندم و دیگر اشیائے خوردونوش کی اسمگلنگ کی موثر روک تھام کے لئے پرعزم ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے تدارک کے لئے حکومت کی جانب سے آرڈیننس متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر اور افراد کے خلاف سخت قانون کا اطلاق یقینی بنایا جا سکے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی میں زرعی شعبے کو نظر انداز کیا گیا۔ دریں اثناءعمران خان نے وزیرِ صنعت پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ کاروباری برادری اور چیمبرز سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنایا جا سکے۔یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کومیاںاسلم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیں ۔