وزیر اعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کے کورونا سےانتقال پر دکھ کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نےبیرون ملک مقیم اور کام کرنے والے پاکستانیوں کے کورونا سے متعلق انتقال پر بے حد دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہت سے پاکستانی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن کردار ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ساتھ ہی کورنا کے خلاف جنگ لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کبھی فراموش نہیں کر سکتے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ اور فخر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی خیرات اور زر مبادلہ کی صورت میں ملکی ترقی کیلیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments