آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1 ارب 38 کروڑ ڈالرز کے اجرا کی منظوری

آئی ایم ایف نےپاکستان کےلیےایک ارب 38 کروڑڈالرزکےریلیف پیکیج کی منظوری دےدی ۔

کورونا وائرس سےنمٹنےکےریلیف پیکیج کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی گئی ۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کےباعث پاکستان کی معیشت شدید متاثر ہورہی ہے،کورونا سےنمٹنےکےلیےبیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے جس کے لئےآئی ایم ایف سپورٹ زرمبادلہ کےذخائرکوبہترکرےگی۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکیج سےبجٹ کی ضروریات کوپورا کیا جاسکےگا،پاکستان نےصحت عامہ پراخراجات بڑھانےکااعلان کیا ہے،

پاکستان یہ فنڈزکورونا کےاثرات سےنمٹنے کیلئے استعمال کرسکےگا۔

پاکستان کوفنڈزریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہونگے، پاکستان توازن ادائیگی کیلئےہنگامی ضروریات پوری کرسکےگا۔

آئی ایم ایف کے مطابق کورونا کی وجہ سےمعاشی صورت حال انتہائی غیر یقینی کا شکارہے، مالی سپورٹ سےزرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابوپانےمیں مدد ملےگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ قریبی رابطے میں ہے،کورونا کےاثرات کم ہوتےہی مذاکرات دوبارہ شروع کیےجائیں گے۔

6 ارب ڈالرکےموجودہ ای ایف ایف پروگرام کےتحت بات چیت ہوگی،کورونا کےپاکستانی معیشت پرانتہائی اہم اثرات مرتب ہوئےہیں،حکومت پاکستان نےکورونا وائرس کا پھیلاوروکنےکیلئےتیزی سےاقدامات کیے۔حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے۔اس مقصد کیلئےمعاشی پیکیج کا بھی اعلان کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں