کراچی سے ٹرک میں مانسہرہ جانے والے 36 مسافر گرفتار

کراچی سے ٹرک میں مانسہرہ جانے والے 36 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

لاک ڈاؤن پر موثر طور پر قابو پانے کے لیے چیکنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران کراچی سے مانسہرہ جانے والے ایک ٹرک کی تلاشی لی جس میں سے 36 افراد موجود تھے، جنہیں حیدری پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے شہری بین الصوبائی سفر کے لیے ٹرکوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں