اب مساجد میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، مفتی منیب الرحمٰن

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد میں نماز تراویح اور اعتکاف کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کراچی پریس کلب میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مفتی منیب نے کہا کہ نماز تراویح اور اعتکاف کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کا خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ وفاق نے کورونا پر ملک میں جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کی ہے تاہم اب مساجد میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت نے شہریوں کو سہولیات فراہم کیں، اگر حکومت نے اقدامات نہ اٹھائے تو عوام کا اعتماد کھو دے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ باشندوں کو مشکل سے نجات دلائے۔
Load/Hide Comments