دبئی، 410 پاکستانی قیدی رہا کر دئیے گئے

دبئی کی جیلوں سے 410 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے ۔

دبئی قونصل خانے خی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں کو 2 طیاروں کے ذریعے پاکستان بھیجا جا رہا ہے، پاکستانی قیدیوں کو فیصل آباد، پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

دبئی قونصل خانےکے اعلامیے کے مطابق دو سو زائد قیدیوں کو فلائٹ آپریشن کی بندش سے پہلے پاکستان بھجوایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان قونصل خانہ کے مطابق دبئی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے فلائٹس جلد شروع کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے دبئی حکومت کی جانب سے 700 پاکستانی قیدی رہا کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں