کورونا کی دوا کی قیمت خناق، ریبیز ویکسین جتنی ہوگی، ڈاکٹر شوکت علی

ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج زیادہ مہنگا نہیں ہوگا، کورونا کے لیے دوا کی قیمت خناق اور ریبیز کی ویکسین جیسی ہی ہوگی۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شوکت نے جیو نیوز کے مارننگ پروگرام’ جیو پاکستان‘ میں کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی قیمت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے صحت یاب مریضوں سے اینٹی باڈیز حاصل کی گئیں ہیں اور کورونا وائرس کے علاج کے لیےسیفٹی اسٹڈی جانورپر کی گئی ہے جبکہ اس مرحلے پر پہنچ گئےہیں کہ صحتیاب مریض کے پلازما سےاینٹی باڈیز الگ کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر شوکت نے کہا ہے کہ اینٹی باڈیز کو مزید شفاف بنا کر فارمولیشن بنا سکتے ہیں جو محفوظ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ریگولیٹر اورصحت یاب مریضوں سے تعاون درکار ہوگا اور کورونا وائرس کی دوائی کے لیے ریگولیٹرز کی شرائط سے بھی آگاہ ہیں جبکہ کوشش ہے ریگولیٹرکی ضرورت جو بھی ہواس کی تعمیل کرسکیں۔

ڈاکٹرشوکت علی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ڈریپ کی ممکنہ مطلوبہ ضروریات پہلے سے مکمل کر لیں۔ڈاکٹر شوکت علی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے علاج کے لیے خام مال صحت یاب مریض کا پلازما ہوگا اور دوا کی تیاری صحت یاب مریضوں کےخون کی دستیابی پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ متاثرہ کیسز میں کوروناوائرس کےعلاج کاطریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے علاج کے لیے ویکیسن تیار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں