لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ، اعلان آج کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا، وفاق اور صوبوں میں لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری ہے جس میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باضاطبہ اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی تجویزپروفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہےجس کا باضابطہ اعلان آج کیا جائےگا۔وفاق اور صوبوں میں لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پابندیاں مزید 14 دن بڑھانے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹرین سروس رمضان تک معطل اور تعمیراتی سیکٹر آج سے کھولنے کا فیصلہ کیاگیا۔
اس کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق ملک بھر میں یکساں پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز 14 اپریل سے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔