ملک میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد5374 ہوگئی

ملک میں کوروناکےمریضوں کی تعداد5ہزار374ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق جانے والوں کی تعداد93ہوگئی ۔
گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے 336 نئے کیسز سامنے آئے،مہلک وائرس سے متاثر1095 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ4 کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے3233 ٹیسٹ کیے گئےپاکستان میں65ہزار114افرادکاکوروناٹیسٹ کیاجاچکاہے۔
دوسری جانب پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار594 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 23 ہو گئیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 411 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 30 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے 744مریض سامنے آ چکے ہیں صوبے میں اموات سب صوبوں سے زیادہ یعنی 34 ہیں۔
کورونا وائرس کےباعث بلوچستان میں 230 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 224کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 119 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 40 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں اس وائرس سے ہلاکت کوئی نہیں ہے۔